اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kolkata Metro درگا پوجا کے موقع پر میٹرومیں ہجوم

درگا پوجا کے تیسرے دن میٹروریل میں عوام کی بھیڑ ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ میٹرو ریلوے کے مطابق منگل کو 7لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔

درگا پوجا کے موقع پر میٹرومیں ریکار ڈ بھیڑ
درگا پوجا کے موقع پر میٹرومیں ریکار ڈ بھیڑ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 8:18 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں کولکاتا میٹرو ریل اتھارٹی نے بتایا ہے کہ میٹرو کے صرف ایک روٹ پر 7,06,566مسافروں نے سفر کیا۔700,000سے زیادہ مسافروں نے کلکتہ میٹرو کے شمال جنوب میٹرو روٹ پر سفر کیا ہے جسے لائن ون یا بلیو لائن کہا جاتا ہے۔ ہر سال درگا پوجا کے دوران کلکتہ میٹرومیں بھیڑ ہوتی ہے۔ یہ پچھلے سال بھی ہوا تھا۔

تاہم میٹرو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پچھلے سال میٹرو میں درگا پوجا کے چھٹے دن بھیڑ سات لاکھ سے تجاوز کی تھی۔ 1 اکتوبر 2022 کو 77,24,900مسافروں نے سفر کیا تھا۔ مگر اس سال درگا پوجا کے تیسرے دن ہی مسافروں کی تعداد 7لاکھ تجاوزر کرگئی ہے۔

یہ راستہ دکھنیشور سے کوی سبھاش تک جاتاہے۔ اس راستے پر کل 26 اسٹیشن ہیں۔ ان 26 اسٹیشنوں میں سے، جن اسٹیشنوں پر درگا پوجا کے دوران سب سے زیادہ بھیڑہوتی ہے ان میں دمدم ، ایکسپلائنڈ،رابندر سدن اور کالی گھاٹ شامل ہے ۔تاہم بھیڑ کے معاملے میں دمدم سب سے آگے ہیں ۔اس سے اسٹیشن سے ایک دن میں 75,340مسافروں نے سفر کیا ہے ۔اس کے بعد ایکسپلائنڈ سے 54ہزار مسافروں نے سفر کیا ہے ۔ رابندر سدن اور کالی گھاٹ سے بالترتیب 44,ہزاراور 43ہزارمسافروں کی بھیڑ دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Dietician Sana Patni ڈائٹیشین ثنا پٹنی سے خصوصی گفتگو

میٹرو انتظامیہ کے مطابق اس روٹ پر روزانہ 288 ٹرینیں چلتی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سپتمی، اشٹمی اور نومی پر میٹرو ریل کی تعداد زیادہ ہوگی۔ کلکتہ میٹرو نے درگا پوجا دیکھنے آنے والے لوگوں کو رات بھر سروس فراہم کرتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details