محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی خلیج بنگال میں سمندری طوفان پیدا گیا ہے۔اس کی وجہ سے جمعہ تک گنگائی علاقے میں مغربی بنگال میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں آٹھ اضلاع میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے۔ ان میں شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ ، مشرقی اور مغربی مدنی پور ، مشرقی اور مغربی بردوان ، ہوڑہ اور ہگلی اضلاع شامل ہیں۔ کلکتہ ، جھاڑگرام ، بیربھوم اور بانکوڑہ ا ورپرولیامیں بارش ہورہی ہے۔ جمعرات کو جنوبی 24 پرگنہ مشرقی اور مغربی میدناپور میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ جمعہ کو جھاڑگرام ، مغربی مدنی پور ، بانکوڑہ اور پرولیا میں موسلادھار بارش ہوگی۔مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں جمعہ تک ہلکی سے درمیانی بارش ہونے اور ابر آلود آسمان رہنے کی امید ہے۔ اس کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
ممتا بنرجی نے آج ریاست میں سیلاب کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی یہ صورتحال ڈی وی سی پانی چھوڑنے کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔ ممتا بنرجی نے یقین دلایا کہ انتظامیہ ان کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔صورت حال پر حکومت کی نظر ہے۔ممتا بنرجی خرابی موسم کی وجہ سے متاثرہ علاقے تک نہیں پہنچ سکیں۔پانی میں اترکر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ریاستی سیکریٹریٹ میں واپس آگئی ہیں۔
کلکتہ کے کئی علاقوں میں آج موسلا دھار بارش کے بعد پانی جمع ہونے کی اطلاع ہے۔ شہر کے کچھ حصوں میں آج بھی ٹریفک جام کی اطلاع ملی ہے۔ کلکتہ اور مغربی بنگال کے دیگر حصوں میں گزشتہ چند دنوں سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے ، جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا ہے اور ریل اور سڑک پر نقل و حمل متاثر ہوئی ہے۔