ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست کے اضلاع میں جمعہ سے شروع ہونے والی بارش نے صنعتی خطہ شمالی 24 پرگنہ سمیت بیشتر اضلاع کے نکاسی نظام کی پول کھول دی۔
شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر مسلم اکثریتی علاقے کمرہٹی، کھردہ، ٹیٹاگڑھ، شمالی 24 پرگنہ، جگتدل، حالی شہر علاقوں کا بہت برا حال رہا۔
نکاسی نظام ابتر ہونے کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوچکا ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مساجد کے باہر گندہ پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو بھی پریشانی درپیش ہوئی۔