اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں زبردست بارش - heavy rain and thunder storm in different area of bengal

کولکاتا سمیت مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں دو گھنٹوں کی زور دار بارش سے عام زندگی درہم برہم ہوگئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں زبردست بارش
مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں زبردست بارش

By

Published : May 11, 2021, 9:45 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ اور ہوڑہ کے علاوہ مرشدآباد، ندیا، ہگلی، جھاڑگرام، بردوان، مشرقی مدنی پور اور بانکوڑہ میں گزشتہ شام سے بارش ہورہی ہے۔ ریاست میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم کا مزاج بدلا بدلا سا لگ رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں زبردست بارش



علی پور محکمہ موسمیات نے آئندہ دو تین دنوں تک ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین چار دنوں تک موسم کا مزاج ایسا ہی رہنے والا ہے۔ کہیں بارش ہوگی تو کہیں گرج کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بارش کے سبب کاروباریوں خاص طور پر سڑکوں پر دکانیں لگانے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔


افطار کے وقت سڑکوں پر دکانیں لگانے والے دکانداروں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مدنظر دن بھر میں صرف پانچ گھنٹوں کے لئے دکانیں کھلتی ہے۔ اس پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے کافی نقصان ہو رہا ہے، بارش کے سبب گاہکوں کی بھیڑ کم ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details