اردو

urdu

By

Published : Apr 18, 2023, 5:18 PM IST

ETV Bharat / state

Heatwave In Bengal مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشنگوئی

ریاست کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی پڑرہی ہے۔درجہ حرارت میں زبردست اضافہ ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے بعد کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشنگوئی
مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشنگوئی

مغربی بنگال میں 72 گھنٹوں کے اندر بارش کی پیشنگوئی

کولکاتا:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ریاست کے بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 38 ڈگری سلسیس سے 42 ڈگری سلسیس کے درمیان ہے۔دن کے وقت ریاست کے تمام اضلاع میں لو(گرم ہوا) کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی درمیان ریاستی حکومت نے سرکاری اسکولوں میں دو ہفتوں کے لئے چھٹی کا اعلان کر دیا ہے ۔نجی اسکولوں کو بھی چھٹی دینے کی ہدایت دی ہے۔لیکن پرائیوٹ اسکولوں نے دو ہفتوں کے لئے اسکول بند کرنے کی ہدایت عمل کیا ہے اس کے ساتھ آن لائن کلاسس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف علی پور محکمہ موسمیات نے کولکاتا سمیت بیشتر اضلاع میں 72 گھنٹوں کے اندر بارش کی پیشنگوئی کیا ہے۔تین دنوں کے اندر اندر لوگوں کو شدید گرمی کی مار سے کچھ حد تک راحت ملنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو جنوبی بنگال کے 2 اضلاع میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ 21 اپریل کو جنوبی بنگال کے 4 اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ جمعرات کو جنوبی بنگال کے 2 اضلاع میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ مشرقی اور مغربی مدنی پور میں جمعہ کو بارش ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق شمال بنگال میں بھی بارش متوقع ہے۔ شمالی بنگال کے 5 اضلاع میں 20 اپریل سے بارش ہوگی۔ دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی، کوچ بہار، علی پوردوار میں گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی ہے۔ مغربی بنگال اور شمالی بنگال میں آج بھی گرمی کی شدید لہروں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Heatwave In West Bengal شدید گرمی کے سبب پولٹری فارم میں سینکڑوں مرغیاں ہلاک

منگل کو مغربی بنگال کے 17 اضلاع میں پارہ 44 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ جنوبی بنگال کے ساتھ ساتھ شمالی بنگال بھی گرمی سے متاثر رہا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے شدید گرمی کے مدنظر عام لوگوں کے لئے گائیڈ لائن جاری کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details