کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اس پورے معاملے میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ منی پور کی اس ہولناک ویڈیو کو دیکھ کر دل ٹوٹا اور غصہ آیا جس میں دو خواتین کے ساتھ ایک جنونی ہجوم کے وحشیانہ سلوک کو دکھایا گیا ہے۔پسماندہ خواتین پر ہونے والے تشدد کو دیکھنے کے درد اور کرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ بربریت کا یہ عمل سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے پہلے بھی منی پور میں جاری تشدد کے واقعات پر بات کی تھی اور یہ مرکزی حکومت اور ریاست میں بر سر اقتدرا بی جے پی کی ناکامی ہے۔ پاگل ہجوم نے جس طرح تشدد کا نشانہ بنایا وہ ناقابل بیان ہے۔”مضافاتی علاقوں کی خواتین پر ڈھائے جانے والے شدید تشدد پر اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ یہ وحشیانہ واقعہ لفظوں سے ماورا ہے، انسانیت سے ماورا ہے۔