اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC in SC: ترنمول کانگریس کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت - Local body elections in Tripura

تری پورہ تشدد: سپریم کورٹ منگل کو ترنمول کانگریس (Trinamool Congress) کی عرضی پر سماعت کے لیے راضی ہوگئی ہے۔

Trinamool Congress
Trinamool Congress

By

Published : Nov 22, 2021, 2:05 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو کہا ہے کہ وہ آل انڈیا ترنمول کانگریس (Trinamool Congress)کی توہین عدالت کی عرضی پر منگل کو (TMC in SC) سماعت کرے گی۔

ترنمول کانگریس نے تری پورہ (Tripura violence)میں اپنے کارکنوں کو تشدد سے بچانے اور ریاستی حکومت کو مناسب سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک عرضی دائر کی ہے۔ پارٹی نے ریاستی پولیس کے سینئر افسران پر امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا ہے۔

درخواست گزار ترنمول کانگریس نے جسٹس چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے ’خصوصی تذکرہ‘ کے تحت معاملے کی جلد سماعت کرنے پر زور دیا تھا۔

عرضی گزار کا الزام ہے کہ تری پورہ میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات 25 نومبر کو ہونے ہیں۔ اس حوالے سے مہم چلانے والے کارکنوں کو سیاسی وجوہات کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔

جسٹس چندر چوڑ نے کہا کہ بنچ 25 نومبر کو اس معاملے کی سماعت کرے گی، لیکن درخواست گزار کے وکیل نے پھر استدعا کی کہ انتخابات 25 نومبر کو ہیں اور ریاست میں تشدد کی صورتحال دن بدن سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

25 نومبر سے پہلے اس معاملے کی سماعت کی جائے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی درخواست پر دوبارہ غور کرتے ہوئے اسے منگل کو سماعت کے لیے لسٹ کرنے کی ہدایت کی۔

عرضی میں حالیہ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اتوار کو تری پورہ (Tripura violence)پولیس نے اداکار اور ترنمول کانگریس لیڈر سیانی گھوش کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا، ترنمول کانگریس لیڈر پر دو برادریوں کے درمیان نفرت پھیلانے کی مہم چلانے اور قتل کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔


یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details