کولکاتا: مغربی بنگال کے مدنی پور ضلع کے گھٹال میں عوامی جلسے اور کسان ریلی کو خطاب کر تے ہوئے حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نےکہاکہ اس جلسے کو رکوانے کے لئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے رکوانے کی کوشش کی گئی۔وہ(ترنمول) نے تھانے میں شکایت بھی درج کرائی لیکن ہم نے قانون کا دروازہ کھٹکھایا۔
انہوں نے کہاکہ عدالت میں ہمیں عوامی جلسے کی اجازت دی اور آج ہم عوام کے درمیان کھڑے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ ہم نے ممتابنرجی کو شکست دی اور آج ہم عوام اپیل کرتے ہیں کہ ممتابنرجی کو ووٹ نا دیں ۔شبھندو ادھیکاری نے جلسے کے دوران ایک ٹی شرت کا اجرا کیا جس میں نو ووٹ فور ممتا لکھا ہوا تھا۔ حزب اختلاف کے رہنما نے کہاکہ میں عوام سے اپیل کرتاہوں کہ ممتابنرجی کو ووٹ نہیں دینا ہے۔ انہوں نے عوام کے لئے کیا کیا ہے۔ان کی پارٹی کے بیشتر رہنما بدعنوانی میں ملوث ہیں۔اگر ٹی ایم سی کو انتخابات میں کامیابی ملے گی تو وہ بدعنوانی کے تمام ریکارڈ توڑ دیں گے۔