اردو

urdu

ETV Bharat / state

'شکریہ کولکاتا پولیس'

اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ اور وی وی ایس لکشمن نے ایڈن گارڈن میں ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے کامیاب انعقاد پر کولکاتا پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

'شکریہ کولکاتاپولیس'

By

Published : Nov 23, 2019, 5:11 PM IST

مغربی بنگال کے دارلحکومت کولکات میں واقع ایڈن گارڈن میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے دوسرے دن مہزبان بھارتی ٹیم وراٹ کوپلی کی قائدانہ اننگز کی بدولت بڑے اسکور کی جانب گامزن ہے۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے جارہے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کےدوسرےدن کے کھیل کاآغاز سے قبل بھارتی اسپنرہربھجن سنگھ اورسابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن اسٹیڈیم میں داخل ہونے سے قبل ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پرلکھاکہ ایک بھی تقریب کاانعقاد پولیس کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا ہے۔پولیس کی محنت کے سبب تمام تقریبات کامیابی کے ساتھ منقیدکی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں کولکاتا پولیس کامشکور ہوں جن کی مدد سے ایڈن گارڈن میں بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹست میچ کا انعقادکیاجارہاہے۔

سابق کرکٹروی وی ایس لکشمن بھی کولکاتاپولیس کوشکریہ اداکرتے ہوئے ان کی خدمات کااعتراف کیاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ڈے نائٹ میچ کی میزبانی کسی بھی قیمت پر آسان نہیں۔پولیس اہلکاروں کی جی توڑ محںت کی وجہ سے ڈے نائٹ میچوں کے انعقادممکن ہوتاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹسٹ میچ کے پہلے دن مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد توجہ کے مرکزرہیں۔ دونوں عظیم شخصیات کے ہاتھوں گھنٹی بجاکرڈے نائٹ ٹسٹ میچ کاافتتاح کیاگیا۔

اس موقع پربی سی سی آ ئی کے صدر سوروگنگولی کی دعوت پرسابق کرکٹرماسٹربلاسٹرسچن تندولکر،سابق کرکٹرمحمداظہرالدین،سابق کرکٹرانیل کمبلے،وی وی ایس لکشمن، ہربھجن سنگھ اور سنیل گواسکرکے علاوہ ٹینس اسٹارثانیہ مرزاجیسی مشہورشخصیات ایڈن گارڈن میں موجود رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details