آل انڈیا کسان سبھا کے سرکردہ رکن حنان ملا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس سے اور بہتر فیصلہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن مرکزی حکومت کو زرعی قوانین معاملے میں اپنے خیالات کو اور واضح کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسانوں کو باتیں اچھی طرح سے سمجھ میں آ جائے۔
کسانوں کو ایک واضح پیغام کا انتظار ہے کہ آپ(مرکزی حکومت) زرعی قوانین کو واپس لیتے ہیں یا نہیں۔حکومت کے واضح فیصلے کے بعد کسانوں کو اپنی حکمت عملی تیار کرنے کا موقع مل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے سے ہی پتہ تھا کہ ایسا ہی کچھ ہونے والا ہے اور ہوا بھی۔ہم اس کے لئے پہلے سے ہی پوری طرح سے تیار ہیں۔ زرعی قوانین کو واپس لینا ہی پڑے گا۔ 'ہم زرعی قوانین سے سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔ اسی لئے تو ڈیڑھ مہینوں سے اس قوانین کے خلاف سڑکوں پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔'