مغربی بنگال کی بریانی پورے ملک میں ایک اہم شناخت رکھتی ہے لیکن یہاں دال اور گوشت اور اس کے ریشوں سے بننے والی حلیم کے ذائقے کا کوئی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔ دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بالخصوص پارک سرکس میدان کے قریب حلیم فروخت کرنے والوں کی دکانیں نظر آتی ہیں۔ کولکاتا میں سینکڑوں کی تعداد میں ہوٹل، ریستوران اور سڑکوں کے کنارے فروخت ہونے والی حلیم کی خوشبو اور ذائقے پوری ریاست میں مشہور ہیں اور اپنی ایک منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ افطار کے بعد لوگ اس کا لطف اٹھانے کے لیے ہوٹلز، ریستوران اور سڑکوں کے کنارے لگی دکانوں کی جانب کیھنچے چلے آتے ہیں۔ Haleem business in Kolkata
تاریخی شہر میٹیابرج میں واقع ہوٹل آفرین کے مالک امین انصاری کا کہنا ہے کہ 'وہ گزشتہ 25 سے 30 برسوں سے یہاں حلیم بیچ رہے ہیں۔ ان سے پہلے ان کے والد یہاں اس کاروبار سے منسلک تھے۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حلیم بیچنے کا دھندہ گھریلو پیشے میں بدل گیا اور آج میرے بیٹے اور ان کے بچوں نے اس کاروبار کو سنبھال رکھا ہے۔' ان کا کہنا ہے کہ 'مغل دور حکومت سے پہلے نادر شاہ کے زمانے میں ہی بھارت میں حلیم کو متعارف کرایا گیا تھا۔ اس وقت سے لے کر آج تک حلیم کا کاروبار کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت میں جتنے بھی کھانوں کی بہترین ڈشز ہیں وہ سب مغلوں کی دین ہیں۔' Famous Haleem of Kolkata