اردو

urdu

ETV Bharat / state

TMC MP Abhishek Banerjee زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا - قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی

جنوبی 24 پرگنہ کے ڈائمنڈہاربر سے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے کولکاتا پولیس کے زخمی ڈپٹی کمشنرسے ملاقات کرنے کے بعد کہاکہ زخمی پولیس آفیسر کی جگہ پر اگر وہ ہوتے تو حملہ کرنے والوں کے سر پرگولی مارتے۔ابھیشیک بنرجی کے اس بیان پر بی جے پی نے کڑی مذمت کی ہے۔TMC MP Abhishek Banejee

زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا
زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا

By

Published : Sep 14, 2022, 9:13 PM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے کولکاتا پولیس کے زخمی آفیسر کی عیادت کرنے کے لئے نامہ نگاروں سے کہاکہ کولکاتا پولیس کی وجہ سے ہی دارالحکومت کولکاتا ملک میں سب سے محفوظ شہروں میں سے ایک ہے۔پولیس کی کارکردگی پرسوال اٹھانے کے بجائے اس کے کارناموں کی تعریف کرنی چاہئے۔Had HE Been In Injured Cops Position He Would Have Shot On Forehead Says Abhishek Banejee

زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا

انہوں نے کہاکہ کولکاتاپولیس سب سے بہترین پولیس میں سے ایک ہے۔پولیس اہلکار ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہیں ۔عام لوگوں کے ساتھ بہترین سلوک بھی کرتے ہیں۔ان پر اس طرح سے حملہ کرنا کسی بھیی قیمت پرقابل نہیں ہے۔اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہےْ

ان کاکہنا ہے کہ زخمی پولیس آفیسر ایماندارتھے اس لئے وہ خاموش رہے۔حملہ کرنے والوں کے خلاف کچھ نہیں کیا۔اگر ان کی جگہ میں رہتا توحملہ کرنے والے کے سرپر گولی مار دیتا۔اس سے پرامن ماحول کو بگاڑنے والوں تک سخت پیغام پہنچتا۔انہوں نے بی جے پی کے ساتھ ساتھ سی پی آئی ایم کو انتباہ کیا ہے کہ جلسہ جلوس کے دوران غنڈہ گردی سے گریزکریں۔

زخمی پولیس آفسر کی جگہ میں رہتا تو حملہ آور کے سر پرگولی مارتا

یہ بھی پڑھیں:Hindi Diwas 2022 وزیر اعظم مودی، شاہ نے ہندی دیوس پر لوگوں کو مبارکباد دی

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز بی جے پی کی جانب سے مغربی بنگال سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کا اعلان کیا گیاتھا۔ بی جے پی کے کارکنان نے مہم کے دوران کولکاتا اورا س کے اطراف کے علاقوں میں جم کرتوڑ پھوڑ کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔اس دوران بی جے پی کے حامیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ بھی کیا۔

سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان خونی جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذر آتش کردیادوسری طرف پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details