احمد آباد: گجرات کی ایک عدالت نے ٹی ایم سی کے قومی ترجمان ساکیت گوکھلے کو وزیر اعظم نریندر مودی کے موربی دورے کے لیے مبینہ طور پر کیے گئے ان کے ٹویٹ کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ایک دن کی پولیس تحویل میں دے دیا۔ ساکیت گوکھلے کو جے پور سے گرفتار کیا گیا اور بعد میں احمد آباد لے جایا گیا جہاں سائبر کرائم ونگ پولیس نے اسے عدالت میں پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس کے ترجمان سیکیت گوکھلے کو جے پور سے نئی دہلی کے لئے فلائٹ پکڑنے سے قبل گجرات پولیس نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ ان کی گرفتاری پر ترنمول کانگریس کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ترنمول کانگریس کےرکن پارلیمان اور قومی ترجمان ڈریک اوبرائن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیکیت گوکھلے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے۔ سیاسی انتقام کے تحت ہی ترنمول کانگریس کے رہنماؤں کی گرفتاری عمل لائی جا رہی ہے ۔ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔