کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے علیم الدین اسٹریٹ میں واقع سی پی آئی (ایم) کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ارجنٹائنا کے عظیم انقلابی رہنماچی گویرا کی بیٹی کولکاتا آنے والی ہیں۔ان کے استقبال کے لئے تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست میں لفٹ فرنٹ کی طرف سے نہ صرف سلامی دی جائے گی بلکہ وہ انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ، جادو پور یونیورسٹی، کالج اسٹریٹ اور بیرکپور بھی جا کر چی گویرا پر خصوصی گفتگو کریں گے۔ .اس سلسلے میں خصوصی بات چیت اور استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
سی پی آئی (ایم) ذرائع کے مطابق وہ دنیا میں لفٹ فرنٹ کی پوزیشن اور نئے اقدامات، پروگرام یا چیلنجز کے بارے میں بھی بات کر سکتی ہیں۔ آل انڈیا اپیس اینڈ سالیڈیرٹی آرگنائزیشن (اے آئی پی ایس او) کے ممبران کولکاتا پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں پورے پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کی۔