کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے 36 ہزار اساتذہ کی تقرری کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو ڈویژن بینچ میں چیلنج کا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے گذشتہ ہفتہ اپنے ایک غیر معمولی فیصلہ میں 36 ہزار پرائمری اساتذہ کی ملازمت کو یہ کہتے ہوئے برطرف کردیا تھا کہ یہ تقرریاں غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہیں۔
اس پر رد عمل دیتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ اس فیصلہ کے خلاف ڈویژ ن بنچ میں اپیل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوکریاں برطرف ہونے کے بعد ان کے پاس فون آرہے ہیں، لوگ پریشان ہیں، دو لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ بہت سے لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوگ فون کرکے درخواست کر رہے ہیں، انہیں بچالیں۔ ہم دوبارہ ڈویژن بنچ کے پاس جا رہے ہیں۔ ابھی بہت ساری تقرریاں باقی ہیں۔ مختلف دفاتر میں ملازمت ہے۔ میں عدالت پر الزام نہیں لگا رہی ہوں۔