مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ایک بار پھر ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسمبلی انتخابات سے قبل گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاست میں تبدیلی کی بات کہہ کر سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ میری باتوں کا غلط مطلب نکالنے والوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ ترقی چاہتے ہیں، وہ ترقی کے سوائے کچھ بھی نہیں چاہتے ہیں لیکن کھل کر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
گورنر کا کہنا ہے کہ عام لوگ مغربی بنگال میں ترقی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں۔ تبدیلی کا مطلب تبدیلی ہی ہوتا ہے اسے کسی بھی قیمت پر بدلا نہیں جا سکتا ہے۔
گورنر مغربی بنگال نے کہا کہ میں عام لوگوں کی ترقی کے لئے بات کرتا ہوں۔ ریاست کی ترقی کے بارے میں سوچتا ہوں۔ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میری باتوں سے کس کو برا لگتا ہے۔'
عام لوگ مغربی بنگال میں ترقی کیلئے تبدیلی چاہتے ہیں: جگدیپ دھنکر - گورنر جگدیپ دھنکر
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا عوام ترقی کے لئے ریاست میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں لیکن کھل کر بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔
عام لوگ مغربی بنگال میں ترقی کے لئے تبدیلی چاہتے ہیں:جگدیپ دھنکر
انہوں نے کہا کہ ہر آدمی ترقی چاہتا ہے، لیکن کچھ بھی بولنے سے ڈرتا ہے۔ اس ڈر کو ختم کرنا ہے۔ اس کے لئے ریاست میں پر امن طریقے سے انتخابات کرانا ضروری ہے۔
وہیں، مغربی بنگال میں اپریل اور مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
واضح رہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے کاموں کو لے کر تنقید کرتے رہتے ہیں۔