اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر نے سورو گانگولی سے ملاقات کی - ی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی

گورنر جگدیپ دھنکر اپنی اہلیہ کے ہمراہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے اور جلد سے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے سورو گنگولی سے ملاقات کی
گورنر جگدیپ دھنکر نے سورو گنگولی سے ملاقات کی

By

Published : Jan 29, 2021, 11:01 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ان کی اہلیہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے سورو گنگولی سے ملاقات کی

سوروگنگولی کی عیادت کے بعد گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دادا (سوروگنگو ) کی حالت تشفی بخش ہے اور وہ بہت جلد گھر واپس لوٹیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کے ساتھ کروڑوں لوگوں کی دعائیں ہو انہیں کچھ بھی نہیں ہو سکتا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ وہ جلد گھر واپس آکر دوبارہ کام کاج شروع کریں گے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی سے ملاقات کے بعد گورنر نے ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو مل جل کر کام کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ جس کا جو کام ہے اسے کسی بھی قیمت نبھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور اس بات کا خیال بھی رکھنا چاہئے کہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہو۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ 2021 ہماری ریاست کے لئے بہت ہی اہم ہے۔ ہمارے سامنے پرامن انتخابات کرانے کا سنگین چیلنج ہے، لیکن امید کرتے ہیں کہ حکومت اور پولیس انتظامیہ اس چیلنج سے نمٹنے میں اہم رول ادا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس انتخابات کے ذریعہ ریاست کی شناخت بدلنے کی کوشش کریں گے اور بنگال کو سونار بنگلہ بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کو سینے میں درد کی شکایت پر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیر کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچے

ABOUT THE AUTHOR

...view details