اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال غیر قانونی بم بنانے کا کارخانہ: جگدیپ دھنکھر - القاعدہ سے تعلقات ہونے کے الزام چھ افراد گرفتار

مرشدآباد میں القاعدہ سے تعلقات ہونے کے الزام میں این آئی اے نے گزشتہ روز چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'مغربی بنگال غیر قانونی طور پر بم بنانے کا کارخانہ بن چکا ہے۔

بنگال غیر قانونی بم بنانے کا کارخانہ: جگدیپ دھنکھر
بنگال غیر قانونی بم بنانے کا کارخانہ: جگدیپ دھنکھر

By

Published : Sep 19, 2020, 9:54 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد میں القاعدہ سے تعلقات ہونے کے الزام میں این آئی اے نے گزشتہ روز چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اس تعلق سے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھر نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال غیر قانونی طور پر بم بنانے کا کارخانہ بن چکا ہے۔

مرشدآباد سے القاعدہ سے تعلقات رکھنے کے الزام میں چھ افراد کی گرفتاری کے بعد سے ہی گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی حکومت پر مسلس نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ گورنر کے نشانے پر پولس انتظامیہ بھی ہیں۔

شانتی نیکیتن تنازعہ کے وقت بھی انہوں نے ریاستی حکومت پر سخت لہجے میں نکتہ چینی کی تھی۔ آج پھر انہوں نے ٹویٹ کرکے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بنگال غیر قانونی طور پر بم بنانے کا کارخانہ بن چکا ۔جس کی وجہ سے ریاست میں جمہوریت خطرے میں ہے۔دوسری جانب پولس سیاست میں مصروف ہے۔ ریاستی پولس انتظامیہ کو اس کے لئے جواب دینا پڑے گا۔ اس سے وہ بچ نہیں سکتے ہیں۔
جگدیپ دھنکر نے مزید لکھا ہے کہ ڈی جی پی حقیقت سے بہت دور ہیں۔ پولس وقت پر کام کرتی ہے۔ لیکن اس معاملے میں پولس سیاست کرنے میں مصروف ہے ۔


ABOUT THE AUTHOR

...view details