مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے گیارہویں قومی ووٹرز دن کے موقع پر وزیراعلی ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بنایا۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو ریاست میں اسمبلی انتخابات کے دوران عام لوگوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں انتخابات سب سے بڑا تہوار ہے اس کے لئے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی طرف سے بھر پور کوشش کرنی چاہیئے۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ حکومت اور متعلقہ اداروں کی بھرپور کوشش کی وجہ سے ہی ووٹرز بے خوف ہو کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچ سکیں۔
گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے وزیراعلی ممتا بنرجی کو ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے بیدار کرنے کا مشورہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں عام لوگوں پر ان کی باتوں کا گہرا اثر پڑتا ہے۔
گورنر نے کہا کہ حکومتی اداروں کو آزادانہ طور پر کام کرنے کے مواقع دینے سے ہی ریاست مغربی بنگال میں ترقی اور خوشحالی دونوں آے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ گیارہ برسوں سے بھارت میں 25 جنوری کو یوم ووٹرز منایا جاتا ہے۔ بھارت میں 25 جنوری1950 الیکشن کمیشن قائم عمل میں آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 'وزیراعظم کے سامنے مجھے ہدف تنقید بنایا گیا'