اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گورنرجگدیپ دھنکر جانبدار ہیں' - این آئی اے کی کاروائی

مرشدآباد میں این آئی اے کی کارروائی پر، گورنرمغربی بنگال جگدیپ دھنکر کے بیان کو جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال نے غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔

'گورنرجگدیپ دھنکر جانبدار ہیں'
'گورنرجگدیپ دھنکر جانبدار ہیں'

By

Published : Oct 15, 2020, 12:49 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع سے کچھ دنوں قبل این آئی اے نے مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلقات ہونے کے الزام میں چھ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا۔جس کےبعدبی جے پی رہنماؤں کی طرف سے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر انتہاپسندوں کی پشت پناہی کا الزام لگانا شروع کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کا بھی بیان آیا۔جس میں انہوں نے کہا کہ بنگال غیر قانونی بم بنانے کی آماجگاہ بن چکی ہے۔ریاستی حکومت اپوزیشن کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے۔گورنر نے کہا تھا کہ بنگال کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

'گورنرجگدیپ دھنکر جانبدار ہیں'

جماعت اسلامی حلقہ مغربی بنگال صدر مولانا عبدالرفیق کا کہنا ہے کہ این آئی اے نے مسلم نوجوانوں پر مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلقات ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ابھی معاملے کی جانچ ہو رہی ہے۔تحقیق مکمل نہیں ہوئی ہے۔ایسے میں دستوری عہدے پر فائز گورنر جگدیپ دھنکر کو اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ بیان دینا زیب نہیں دیتا ہے۔انھوں نے کہاکہ بعض دفعہ ایسا لگتا ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر بی جے پی کی ترجمانی کر رہے ہیں۔اکثر ان کے بیانات ایسے ہوتے ہیں جو گورنر جیسے دستوری عہدے کو زیب نہیں دیتے۔ان کے بیانات سیاسی ہوتے ہیں۔ان کے بیانات جانبدارانہ ہوتے ہیں۔جب بھی کبھی کسی مسلمان کو دہشت گردی سے جوڑ کر گرفتار کیا جاتا ہے تو بی جے پی اس واقعے کو فرقہ وارایت کے لئے استعمال کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گورنر کا بیان اس موقع پر غیر جانبدارانہ ہونا چاہئے لیکن وہ ہمیشہ ایسے بیانات دیتے ہیں جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک مخصوص سیاسی جماعت کی جانبداری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امت شاہ کا کولکاتا دورہ منسوخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details