اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکر کی ممتا بنرجی پر تنقید

گورنر جگدیپ دھنکر نے نندی گرام پہونچنے کے بعد مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر خوب بھڑاس نکالی.

گورنر جگدیپ دھنکر کا ممتا بنرجی پر تنقید
گورنر جگدیپ دھنکر کا ممتا بنرجی پر تنقید

By

Published : May 15, 2021, 1:35 PM IST

مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے آج نندی گرام کا دورہ کیا جہاں پہلے سے موجود بی جے پی کے پوسٹر بوائے اور حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے گورنر جگدیپ دھنکر کا استقبال کیا۔

اس موقع پر حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے علاوہ بی جے پی کا کوئی دوسرا رہنما موجود نہیں تھا۔

گورنر جگدیپ دھنکر نے نندی گرام پہنچنے کے بعد مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بنگال اس وقت بارود کے ڈھیر پر بیٹھی ہے اور بہت ہی نازک دور سے گزر رہی ہے، یہاں کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

گورنر نے نندی گرام کے باشندوں سے ملاقات کرنے کے بعد عوام سے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد جاری سیاسی تصادم کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت جو ریاستی نظام کو اپنی مرضی سے چلانا چاہتی ہے وہ یا پھر وہ لوگ جو سرعام لوگوں کو دیکھ لینے کی دھمکی دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے، اسمبلی انتخابات کے بعد سے گورنر جگدیپ دھنکر ریاستی حکومت کو لے کر جارحانہ رخ اختیار کر چکے ہیں دوسری طرف تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی بھی گورنر کے خلاف ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details