مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کے درمیان کبھی ختم نہ ہونے والی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر اور وزیراعلیٰ اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ ایک بار پھر بھیانک شکل اختیار کر چکی ہے۔
جی ٹی اے معاملے پر گورنر جگدیپ دھنکر کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
گورنر جگدیپ دھنکر نے گورکھا ٹریٹوریل اتھارٹی (جی ٹی اے)( gorkha territorial authority ) کی ترقیاتی فنڈز کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
جی ٹی اے معاملے پر گورنر جگدیپ دھنکر کی مغربی بنگال حکومت پر تنقید
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بننے کے بعد ممتا بنرجی نے دارجلنگ کی ترقی کے لیے گورکھا ٹریٹوریل اتھارٹی (جی ٹی اے)( gorkha territorial authority ) بورڈ قائم کیا تھا۔ اس کے لیے مرکز سے فنڈز مہیا کرائی جاتی ہے۔