اردو

urdu

ETV Bharat / state

گورنر جگدیپ دھنکرنے پھر ممتابنرجی کی تنقید کی - مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر

وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی مہاراشٹر اور بنگال کے گورنرز پر تنقید کے ایک دن بعد گورنر جگدیپ دھنکرنے کہاکہ ہم کسی بھی سیاسی پارٹی کے ترجمان نہیں ہیں۔

گورنر جگدیپ دھنکرنے پھر ممتابنرجی کی تنقید کی

By

Published : Nov 16, 2019, 3:23 PM IST

مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکر کاکہنا ہے کہ گورنرز پر تنقید کرنا بے کارہے۔ انہیں تنقید کاہدف نہ بنایاجائے۔گورنرز بھی اپنی اپنی ریاستوں کی ترقی کے لیے سوچتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں جب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی طوفان بلبل سے نمٹنے پردل کھل کر تعریف کی تو کسی نے مجھے بی جے پی کا ترجمان نہیں کہا۔

گورنرکاکہنا ہے کہ میں جب بھی کسی مسئلے پر بات کرتاہوں تو مجھے بی جے پی کاترجمان کہہ جاتا ہے لیکن میں جب وزیراعلیٰ کی تعریف کرتاہوں تو کوئی بھی مجھے کچھ نہیں کہتا ہے۔

جگدیپ دھنکر کے مطابق آئین کے مطابق کام کرتاہوں۔میں آیئن کے دائرے میں رہنا پسند کرتاہوں۔ میں اس سے باہر جاکر کام نہیں کرتا اور کیونکہ کروں۔

ریاستی گورنرنے کہاکہ میں اب وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے خلاف کچھ نہیں بولوں گا۔اس سے بات بگڑجاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا بطورگورنرسودن گزارچکاہوں۔ لیکن کسی بھی ریاستی وزیر نے مجھے ایک خط لکھنا بھی ضروری نہیں سمجھا ۔ میں پوچھنا چاہتوں میں ایسا میں نے کردیا ہے کہ سارے لوگ ناراض ہوگیے ہیں۔

گورنرکے مطابق گاڑی کے ذریعہ میں700کیلومٹرکا سفر طے کرتاہوں لیکن کوئی مجھ سے کوئی سوال نہیں کرتا ہے۔ لیکن ریاستی کام کے لیے ہیلی کاپٹرکامطالبہ کرتا ہوں تو سارے لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے مغربی بنگال اور مہاراشٹر کے گورنرز کو بی جے پی کے ترجمان قراردیتے ہوئے کہاتھاکہ ایسا لگتا ہے کہ دونوں گورنرزبی جے پی کے کہنے پرہی کام کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details