مغربی بنگال کے گورنرجگدیپ دھنکرنے وزیراعلیٰ ممتابنرجی کواحتجاج اور ہڑتال پربیٹھے اساتذہ سے بات چیت کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
تنخواہ میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے پارا ٹیچر وکاس بھون کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔کچھ ٹیچرس بھوک ہڑتال کررہے ہیں ان میں سے مغربی مدنی پور کے رہنے والے ریبیتی راوت کی بیمار ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی ہے۔
گرچہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ راوت کی موت بھوک ہڑتال کی وجہ سے نہیں بلکہ بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔جب کہ ٹیچرس یونین نے دعویٰ کیا کہ لگاتار احتجاج و بھوک ہڑتال کرنے کی وجہ سے پانچ افرادکی موت ہوگئی ہے۔