مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے مرشدآباد ضلع کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت پر تنقید کی ہے۔
دھنکر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'میں پہلے سے ہی کہہ رہا تھا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، لیکن اس پر قابو پانے کے لئے ریاستی حکومت نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ اس سے عوام کے درمیان دہشت پائی جا رہی ہے۔
گورنر کا کہنا ہے کہ مرشدآباد ضلع کے نمتیتا ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں ریاستی وزیر ذاکر حسین کے زخمی ہونے کی میں مذمت کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ زخمی وزیر ذاکر حسین جلد از جلد صحتیاب ہوںگے۔
گورنر کا ریاستی حکومت پر تنقید - بنگال نیوز
گورنر جگدیپ دھنکر نے مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی اعلیٰ سطح پر جانچ کرانے کے لئے ریاستی حکومت کو سخت ہدایت دی ہے۔

گورنر کا ریاستی حکومت پر تنقید
جگدیپ دھنکر نے کہا کہ نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے کی جانچ کے لئے ایس آئی ٹی کی ٹیم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، ضرورت پڑی تو مرکز سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب مرشدآباد کے نمتیتا اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں وزیر زاکر حسین شدید طور پر زخمی ہوگئے، تشویشناک حالت میں انہیں کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔