کولکاتا: گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی حکومت کے وزراء کے درمیان لفظی جنگ اب کوئی نئی بات نہیں رہ گئی ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ اس میں شدت آتی گئی ہے۔پہلے گورنر جگدیپ دھنکر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ہی سوشل میڈیا پر لفظی جنگ محدود تھی لیکن اب اس کا دائرہ کار میں اضافہ ہو گیا ہے۔ Biman Banerjee on Governor Jagdeep Dhankhar
ریاستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر پر مغربی بنگال اسمبلی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر اکثر و بیشتر آئینی دائرے سے باہر نکل کر کام کرتے ہیں۔ وہ حکومتی فیصلے میں مداخلت کرتے ہیں۔