کولکاتا:پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کولکاتا کارپوریشن کے مئیر اور ترنمول حکومت میں وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہیں صرف کارپوریٹ گھرانوں کی فکر ہے۔ دن بہ دن پیٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ حکومت عوام کی نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کارپوریٹ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے یہ کارپوریٹ کی حکومت ہے۔ Modi govt's pro-rich policies favoured selected group of industrialists says Firhad Hakim
فرہاد حکیم نے پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے لگاتار مختلف چیزوں کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام لوگ پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔