کلکتہ ہائی کورٹ کے بعد مرکزی حکومت کی جانب سے نئے سال کے موقع پر جشن منانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہے۔ تو وہیں آج شام ریاستی حکومت نے بھی 31 دسمبر اور یکم جنوری کے دن کورونا گائیڈ لائن کے تحت نیے سال کا جشن منانے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ریاستی سیکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران چیف سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائن کے تحت نیے سال کے موقع پر جشن منایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کولکاتا پولیس کو سخت ہدایت دی گئی ہے کہ نئے سال کے موقع پر ہونے والے تمام پراگرام پر نظر رکھے۔
ریاستی حکومت نے نئے سال کے لئے گائیڈ لائن جاری کی - بنگال نیوز
ریاستی حکومت نے 31 دسمبر اور یکم جنوری کے موقع پر کورونا گائیڈ لائن کے تحت نیے سال کا جشن منانے کی ہدایت جاری کی ہے
ریاستی حکومت نے نئے سال کے لئے گائیڈ لائن جاری کی
سال کے آخری دن یعنی 31 دسمبر کی رات اور یکم جنوری کو دارالحکومت کولکاتا کے پارک اسٹریٹ اور اس سے متصل ضلع میں لوگوں کی کافی بھیڑ ہوتی ہے۔