مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں جاری سرکاری اسپتالوں کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت ہڑتال پر جانے والے ڈاکٹرز کے مطالبات ماننے کو تیار ہے لیکن ان سے گزارش ہے کہ جلد از جلد خدمات کو بحال کریں۔'
ممتا ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے راضی - ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نَبنّا میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ممتا بنرجی نے ڈاکٹرز سے جلد از جلد کام پر لوٹنے کی گزارش کی۔
wb
انہوں نے کہا کہ 'وہ ڈاکٹرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتی ہیں، گرچہ ہڑتال کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ حکومت ایسما کے قانون کے تحت کارروائی نہیں کرے گی۔ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ کسی کا مستقبل خراب ہو۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہم نے پہلے روز ہی جونیئر ڈاکٹرز سے بات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے ہم سے بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔'