اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد پر سونے کی اسمگلنگ ناکام - etv bharat

شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بنگاؤں کے گھرن ماٹھ میں واقع بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد پر کروڑوں کی مالیت کے سونے کے بسکٹ سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

India Gold smuggling fails on Bangladesh border
بھارت ۔ بنگلہ دیش سرحد پر سونے کی اسمگلنگ ناکام

By

Published : Dec 19, 2020, 1:49 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع میں واقع بھارت اور بنگلہ دیش سرحد پر جانوروں، غذائی اجناس، منشیات اور سونے کی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔


بی ایس ایف کے جوانوں کی تمام تر کوششوَں کے باوجود سرحد اور اس سے متصل گاؤں میں جرائم کا گراف تیزی سے بڑھا ہے۔


شمالی 24 پرگنہ ضلع کے بنگاؤں کے گھرن ماٹھ میں واقع بھارت اور بنگلہ دیش کی سرحد سے کروڑوں کے سونے کے بسکٹ سمیت ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سونے کی اسمگلنگ کرتے دو افراد گرفتار


شمالی 24 پرگنہ کے بنگاؤں میں بھارت اور بنگلہ دیش سرحد پر بی ایس ایف کی 158 بٹالین نے سونے کی اسمگلنگ کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔



بی ایس ایف کے مطابق بروز ہفتہ دن میں ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بنگاؤں میں واقع بھارت ۔ بنگلہ دیش کی سرحد پر چند لوگ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

بی ایس ایف کے جوانوں نے پہلے انہیں رکنے کا اشارہ دیا لیکن وہ نہیں مانے، اس کے بعد سرحد پر تعینات جوان ان کے خلاف حرکت میں آگئے۔


کارروائی کے دوران بی ایس ایف نے چار میں سے دو افراد کو پکڑ لیا اور تلاشی کے دوران ان کے پاس سے کروڑوں روپے کے سونے کے بسکٹ برآمد کیے گئے۔

بی ایس ایف کے مطابق سرحد پر پکڑے گئے شخص کے پاس سے 23 عدد سونے کے بسکٹ اور کچھ نقد روپے برآمد کئے گئے ہیں۔

ملکی بازار میں برآمد کیے گئے سونے کی قیمت ایک کروڑ 37 لاکھ 89 ہزار 849 روپے بتائی گئی ہے۔


گرفتار کیے گئے کلیدی ملزم کی شناخت سکھ دیب بسواس کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ بنگلہ دیش سے سونے کے بسکٹ لے کر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔


بی ایس ایف کے جوانوں نے ملزمین کو ڈائریکٹر آف ریوینو اینٹیلی جینس کے اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details