اردو

urdu

ETV Bharat / state

Gold Merchant, His Wife,Daughter Found Dead کولکاتا میں سونے کا کاروباری، اس کی بیوی، بیٹی فلیٹ میں مردہ پائے گئے

جنوبی کولکاتا کے ریجنٹ پارک تھانہ علاقے میں واقع اپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے پولیس نے سونے کے تاجر، اس کی بیوی اور بیٹی کی لاش برآمد کی ہے۔ تینوں لوگوں کی پراسرارموت کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

فلیٹ میں سونے کے تاجر،اس کی بیوی، بیٹی مردہ پائے گئے
فلیٹ میں سونے کے تاجر،اس کی بیوی، بیٹی مردہ پائے گئے

By

Published : Feb 27, 2023, 12:53 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے ریجنٹ پارک تھانہ علاقے میں واقع ایپارٹمنٹ کے ایک فلیٹ سے پولیس نے سونے کے تاجر، اس کی بیوی اور بیٹی کی لاش برآمد کی ہے۔ تینوں لوگوں کی پراسرار موت کی خبر سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے مخدوش لاشوں کو برآمد کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تاکہ ان کی موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ خاندان کے افراد کی موت خودکشی سے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم یہ جاننے کے لئے تفصیل سے تفتیش کر رہی ہے کہ ان اموات کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی۔

گھر کے مالک کے مطابق خاندان سات ماہ قبل اس فلیٹ میں شفٹ ہوا تھا۔ ان کی مالی حالت بہت اچھی نہیں تھی۔ وہ وقت پر کرایہ اور یہاں تک کہ بجلی کے بل بھی ادا کر نہیں پاتے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاس پڑوس میں رینے والے لوگوں نے فلیٹ کے مالک کو فلیٹ سے شیدید بدبو آنے کی اطلاع دی۔ مکان کے مالک جینت منڈل نے وہاں پہنچ کر دروازے پر آواز دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا۔ انہوں نے ریجنٹ پارک تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ مقامی تھانے کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس دروازہ توڑ کر فلیٹ کے اندر داخل ہوئی۔ ڈائیننگ روم سے دو لاشیں برآمد کیں۔ بیڈ روم سے ان کی بیٹی کی لاش برآمد کی۔ کولکاتا پولیس کے ہومی سائیڈ ڈویژن کے اہلکار بھی موقع پر پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:Money Recovers In Kolkata کنسٹرکشن کمپنی کے دفتر پر ای ڈی کی چھاپہ ماری، ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ضبط

پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت سونے کے تاجر وجے چٹوپادھیائے، ان کی بیوی رانو چٹوپادھیائے اور ان کی 21 سالہ بیٹی اوندریلا چٹوپادھیائے کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام لاشیں سڑ چکی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ برآمد ہونے والی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ کا پتہ چل سکے گا۔ دوسری طرف فلیٹ کے مالک جینت منڈل نے کہا کہ یہ خاندان تقریباً سات ماہ قبل فلیٹ میں شفٹ ہوا تھا۔ انہیں کچھ مالی پریشانیوں کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے وہ کرایہ ادا نہیں کر پا رہے تھے۔ ان کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details