مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کے نرسنگ ہوم پنہچ کر عیادت کی۔
سورو گنگولی سے ملاقات کرنے کے بعد نرسنگ ہوم کے باہر گورنر جگدیپ دھنکر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سورو گنگولی کے ہسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر بہت ہی حیران ہو گیا تھا، لیکن آئی سی یو وارڈ میں دادا کو ہنستے ہوئے دیکھ کر ساری حیرانی، مایوسی اور گھبراہٹ دور ہو گئی۔ دادا مجھے دیکھتے ہی ہنسنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ دادا کو ہنستے ہوئے دیکھنے سے زیادہ خوشی کی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ امید ہے کہ وہ جلد ہی ہسپتال سے گھر واپس لوٹ جائیں گے۔
لاکھوں مداحوں کی دعاؤں کی وجہ سے سورو گنگولی کی جان بچ گئی۔ یہ ایک بڑی بات ہے۔ دعائیں بڑی بڑی پریشانیوں کو پل بھر میں دور کر دیتی ہے۔ دادا کو بہترین علاج مہیا کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تجربہ کار ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی دیکھ بھال میں مصروف ہے۔