اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہاڑ میں بی جے پی کو کلین سویپ کریں گے: گورکھا جن مکتی مورچہ - اردو خبریں

مغربی بنگال میں اسبلی انتخابات کی آمد کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ پہاڑ کے تمام اسمبلی حلقوں سے بی جے پی کا صفایا تقریباً طے ہے۔

image
image

By

Published : Jan 8, 2021, 10:56 AM IST

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ کی سرگرم سیاست میں واپسی کے سبب دارجلنگ میں بی جے پی کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دارجلنگ سمیت شمالی بنگال کے بیشتر اضلاع میں گورکھا جن مکتی مورچہ ایک مضبوط اور عوام کے درمیان سب سے مقبول سیاسی جماعت ہے۔

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل گورکھا جن مکتی مورچہ نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا ہے اور اس اتحاد نے بی جے پی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

دارجلنگ میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ 'بی جے پی کو پہاڑ سے بے دخل کرنے کے لئے ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد ضروری تھا کیونکہ بی جے پی نے پہاڑ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ دیا ہے اور علیحدہ ریاست گورکھا لینڈ کے نام پر ہمیں بے وقوف بنایا گیا ہے'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ' بی جے پی کی شکست کے بعد ہی ہماری حکومت بنے گی اور پہاڑ کے تمام اسمبلی حلقوں سے بی جے پی کا صفایا تقریباً طے ہے۔ دارجلنگ سمت شمالی بنگال کے ڈوارس اور ترائی کے تمام اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کی شکست یقینی ہے۔

ویمل گورنگ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کی مدد سے بی جے پی کو شکست دے کر پہاڑ میں امن و امان دوبارہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details