اردو

urdu

ETV Bharat / state

Madhyamik Exam in West Bengal: ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے سبب لڑکی امتحان لکھنے سے محروم - ایڈمیٹ کارڈ نہ ہونے کے سبب لڑکی امتحان لکھنے سے محروم

کوچ بہار ضلع کی رہنے والی دسویں جماعت کی طالبہ روزینہ خاتون فارم بھرنے کے باوجود ایڈمٹ کارڈ نہیں ملنے کے سبب مدھیامک امتحانات میں بیٹھنے سے محروم رہی۔ Girl Unable to write Madhyamik exam

ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے سبب لڑکی امتحان لکھنے سے محروم
ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے سبب لڑکی امتحان لکھنے سے محروم

By

Published : Mar 6, 2022, 10:47 PM IST

مغربی بنگال کے کوچ بہار ضلع کی رہنے والی دسویں جماعت کی طالبہ روزینہ خاتون فارم بھرنے کے باوجودایڈمیٹ کارڈ نہیں ملنے کے سبب مدھیامک امتحان نہیں لکھ پائی۔ Madhyamik Exam in West Bengal

ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے سبب لڑکی امتحان لکھنے سے محروم

کوچ بہار کے گیتل دھا ہائر سیکنڈری اسکول میں پڑھنے والی روزینہ خاتون نے مدھیامک امتحانات دینے کے لئے فارم دیا تھا۔دسویں جماعت میں پڑھنے والی تمام لڑکیوں کو ایڈمیٹ کارڈ ملا لیکن ان سے ایک روزینہ خاتون اس سے محروم رہ گئی۔

روزینہ خاتون نے جب اسکول انتظامیہ سے اس سلسلے میں رابطہ کیا تو اسے کوئی مناسب جواب نہیں ملا۔ اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب طالبہ مدھیامک امتحانات میں بیٹھ نہیں پائی۔

روزینہ خاتون کے والد شیخ مصطفی نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ان کی بیٹی تمام تیاریوں کے باوجود مدھیامک انتخابات میں حصہ لینے سے محروم ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کا قیمتی سال برباد ہو گیا۔ اس کا خمیازہ کون بھگتے گا۔ اسکول انتظامیہ کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ روزینہ خاتون نے کہا کہ اس نے فارم بھرا تھا۔ایڈمیٹ کارڈ لینے کے لیے جب وہ اسکول پہنچی تو ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ اس کا ایڈمیٹ کارڈ نہیں آیا ہے۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر ونئے کمار ناسو نے کہا کہ روزینہ خاتون نے فارم بھرا تھا لیکن پتہ نہیں اس کا ایڈمیٹ کارڈ نہیں بھیجا گیا. اس میں کس کی غلطی ہے. اس کے بارے میں کچھ بھی واضح طور پر کہا نہیں جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول کی جانب سے روزینہ خاتون کو بار بار فون کیا گیا لیکن اس نے کسی بھی کال کا جواب نہیں دیا تھا۔ روزینہ خاتون کے گھر والوں نے اسکول انتظامیہ کی فون کال کرنے کی بات کو بالکل بکواس قرار دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details