میڈیکل طالبہ پائل رحمان کو تعلیم جاری رکھنے کے لئے رکن اسمبلی کا تعاون ملا مالدہ: پیسوں کی کمی کی وجہ سے پائل رحمان کی پڑھائی بند ہونے والی تھی۔ مزدور خاندان کے لئے بیٹی کو ایم بی بی ایس کی تعلیم دلانا ناممکن ہو گیا تھا۔غریب والدین کو اپنی بیٹی کی میڈیکل تعلیم کو جاری رکھنابہت مشکل تھا۔
اسی درمیان ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی عبدالرحیم بخشی نے نیل رتن سرکار میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال (این آر ایس میڈیکل کالج) کے طالبہ کی طرف مدد کا ہاتھ بڑھایا۔ رکن اسمبلی کی دیدی دوت شرکھشا کوبجھ پروگرام کے دوران میڈیکل طالبہ پائل رحمان اور اس کے والدین سے ملاقات ہوئی۔گارجین نے رکن اسمبلی کو ساری بات بتائی ۔
رکن اسمبلی عبدالررحیم بخشی نے پائل رحمان کے تعلیمی اخراجات کی ادائیگی کی ذمہ داری لے لی۔ مالدہ کے رتوا کے بلاک 2 کے مہاراج پور گاؤں کی رہنے والی پائل نے مدد ملنے پر خوشی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ایم ایل اے ان کی اتنی مدد کریں گے۔
پائل ہمیشہ ایک ذہین طالبہ کے طور پر جانی جاتی تھی۔ اس نے میڈیکل انٹرنس امتحان (NEET) میں اچھا رینک حاصل کیا۔ پہلی بار شمالی بنگال کے ڈینٹل کالج میں پڑھنے کا موقع ملا۔ بعد میں انہوں نے وہ موقع چھوڑ دیا اور اگلے سال دوبارہ امتحان دیا۔ انہیں این آر ایس میڈیکل کالج میں خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ وہ اس وقت دوسرے سال کی طالبہ ہے۔ محنت کش خاندان نے اب تک تعلیم کے اخراجات بڑی مشکل سے پورے کئے ہیں۔ لیکن غربت ایسی تھی کہ میڈیکل کی پڑھائی جاری رکھنا ناممکن ہو گیا۔ اتنا آگے جانے کے باوجود پائل رحمان کے مستقبل پر خطرے کا بادل منڈلانے لگاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:Maldah Girl Makes India Proudمالدہ کی علیشا نے ملک و ملت کا نام روشن کیا
لیکن دیدی دوت شرکھشا کبجھ پروگرام کے دوران پائل کی رکن اسمبلی عبدالرحیم بخشی سے ملاقات ہوئی ۔اس ملاقات کی وجہ سے پائل کو اپنی اعلیٰ تعلیم جاری رکھنے کا موقع مل گیا۔ ایم ایل اے نے پائل رحمان کو ایک لیپ ٹاپ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماہانہ 5 ہزار روپے کی مدد کی جائے گی۔