مغربی بنگال میں آج مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان ہوا، جس میں ایک بار پھر دور دراز کے اضلاع نے دارالحکومت کولکاتا کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے۔ اس مرتبہ بھی بانکوڑہ کے طالبا و طالبات نے مدھیامک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کیا۔Student Commits Suicide After Failing Exam
مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج مدنظر پر آنے کے بعد طالبات میں جوش و خروش پایا جا رہا ہے، لیکن اسی درمیان ندیا ضلع ایک طالبہ نے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق شانتی پور تھانہ علاقے میں ایک طالبہ نے مدھیامک امتحانات 2022 کے رزلٹ خراب ہونے کے سبب ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ اس سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گھر والوں نے کہا کہ آج دن میں میگھا سرکار نام کی ایک طالبہ مدھیامک کا رزلٹ دیکھنے کے لئے اسکول گئی تھی۔ اس کے بعد دیر شام تک اس کا اتا پتہ نہیں چلا۔ اس کے دوستوں سے پتہ چلا کہ رزلٹ دیکھ کر مایوس ہو گئی تھی۔