اردو

urdu

ETV Bharat / state

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کا میچ ڈرا - کلکتہ کسٹم کا میچ ڈرا

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی میں جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کے درمیان کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے ڈرا ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کا میچ ڈرا
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کا میچ ڈرا

By

Published : Sep 7, 2021, 10:24 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے 60 کیلو میٹر دور واقع کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں جاری کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی میں جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ دونوں ٹیموں کی تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول نہیں ہو سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔

دوسرے ہاف میں بھی جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری رہا ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے دونوں جانب سے پے در پے حملے کئے گئے۔

کھیل کے 62 ویں منٹ پر مہوتوش راج بانشی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گول کرکے جارج ٹیلی گراف کو ایک صفر کی سبقت دلا دی۔ سات منٹ بعد ہی 69 ویں منٹ پر توہن سکدر نے گول کرکے اپنی ٹیم کلکتہ کسٹم کو ایک ایک گول کی برابری پر لاکھڑا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ 2021: ایف سی بنگلورو نے سی آر پی ایف کو شکست دی

کھیل کے اختتام تک جارج ٹیلی گراف اور کلکتہ کسٹم کے درمیان مزید گول کرنے کی کوشش جاری رہی مگر کسی کو اس میں کامیابی نہیں ملی اور میچ 1-1 سے ڈرا ہو گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

کلکتہ فٹبال لیگ 2021 پرئمیر ڈویژن گروپ بی میں خضرپور ایف سی اور آیرین کلب کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے سبب ملتوی کرنا پڑا۔

آج دن میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں پانی جما ہونے کے سبب میدان خراب ہوگیا تھا۔ ریفری نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details