شمالی 24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کی گیارولیا میونسپلٹی کی جانب سے بازاروں میں سبزی فروشوں اور دکانداروں سے یومیہ پانچ - پانچ روپے سروس کی وصولی کی پالیسی پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. گارولیا میونسپلٹی کی جانب سے بازار میں سبزی فروشوں اور سڑکوں پر دکان لگانے والوں کو یکم جون سے یومیہ پانچ - پانچ روپے فیس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے. گارولیا میونسپلٹی کے نائب چیئرمین اشوک سنگھ نے کہا کہ سبزی فروشوں اور سڑکوں پر دکانیں لگانے والے دکانداروں سے پانچ - پانچ روپے ٹیکس وصولی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔ garulia municipality decide to impose maintenance tax from vegetable vendors and shopkeepers
Garulia Municipal Service Tax: گارولیا میں دکانداروں سے سروس ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ
شمالی 24 پرگنہ کے گارولیا ٹاؤن میں واقع گارولیا میونسپلٹی نے سبزی فروشوں اور دکانداروں نے 5-5 روپے یومیہ فیس (سروس ٹیکس) Garulia Municipal Service Tax کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے۔
سبزی فروشوں اور دکانداروں سے یومیہ پانچ روپے سروس ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ
گارولیا میونسپلٹی کے نائب چیئرمین اشوک کمار سنگھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہی بازار میں سبزی فروشوں اور دکانداروں پر یومیہ پانچ - پانچ روپے بطور فیس ادا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے. ان کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی. انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل انتظامیہ کو اس کے بدلے انہیں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے. بازار میں کاروبار کرنے والے ہر ایک شخص کو فیس ادا کرنی ہی پڑے گی۔