اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈس میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد - ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے

شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں دوارے سرکار کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور غریب عوام تک ترقیاتی منصوبے پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

garulia-municipality-administrative-board-chief-douare-sarkar-camp-going-on-successfully
گیارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد

By

Published : Sep 9, 2021, 7:34 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے گیارولیا میونسپلٹی کے تمام وارڈوں میں دوارے سرکار کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاستی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو غریب عوام بالخصوص گھریلو خواتین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ویڈیو
گیارولیا میونسپلٹی ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ رابن داس نے کہا کہ دوارے سرکار کیمپوں کے ذریعہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے اور یہ سلسلہ اگلے چند ہفتوں تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دوارے سرکار کیمپ کے ذریعہ ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے صرف دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد نہیں ہے بلکہ اس کی مدد سے عام لوگوں کے مختلف مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔ ایڈمنسٹریٹیو بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کیمپ کو بدنظمی سے پاک رکھنے کے لیے کیمپ کو چار حصوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے تاکہ بھیڑ کی وجہ سے کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی درپیش نہ ہو۔ اس کا پورا خیال رکھا جاتا ہے۔' انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ، ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ، ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ، ایس ڈی پی او کی ہدایت پر ہی بدنظمی سے پاک دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔مغربی بنگال حکومت کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے دوارے سرکار کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔


ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے تحت دوارے سرکار اسکیم کے لیے اب تک پانچ کروڑ سے زائد لوگ رجسٹریشن کرواچکے ہیں. روز بروز اس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details