مغربی بنگال میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت پر عام لوگوں سے مزید جڑنے کے لئے فلاح و بہبود منصوبوں کے تحت مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے،اسی منصوبے کے تحت گیارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر سات میں کاونسلر صفیہ خاتون کی نگرانی میں بی ایم آر سی کے اشتراک سے مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
Medical check-up Camp Organized Under the Supervision of Councilor Safia Khatun
وارڈ نمبر سات کے علاوہ اس سے متصل علاقوں کے لوگوں نے مفت طبی جانچ کیمپ میں بڑھ چڑھ کر شرکت کی،ضرورت کے مطابق ماہر ڈاکٹر اور نرسوں سے معائنہ کروائے، وارڈ نمبر سات کی کاونسلر صفیہ خاتون نے بی ایم آر سی کے اشتراک سے مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں بالخصوص خواتین نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال مفت طبی جانچ کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہے،اس پہلی مرتبہ بی ایم آر سی ہسپتال کے اشتراک سے طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا،ہسپتال انتظامیہ نے اس سلسلے میں رابطہ کیاتھا،ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی مفت جانچ کیمپ کے اہتمام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کی خدمت انجام دینے کا سلسلہ جاری رہے.جو ہماری پہلی ترجیح ہے۔