مغربی بنگال میں کولکاتا کا سونا گاچھی علاقہ کئی وجہ سے مشہور ہے لیکن ان دنوں لیڈی گنگ کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔
ذرائع کے مطابق کولکاتا بڑتلہ علاقے میں سوناگاچھی سے تعلق رکھنے والی خواتین ایک راہگیر کو باتوں میں پھنسا کر نقد روپے، موبائل اور اے ٹی ایم لوٹ کر فرار ہو گئی۔
مانک تلہ کی پولیس نے تفتیش شروع کرتے ہوئے سوناگاچھی کی چار خواتین کو گرفتار کیا ہے۔ مانک تلہ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں خواتین سونا گاچھی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان چاروں نے پہلے ایک راہگیر کو اپنی باتوں میں پھنسایا اور نقد روپے، موبائل اور اے ٹی ایم لے کر فرار ہو گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ خواتین نے اے ٹی ایم سے روپے نکالنے کی کوشش کی، اے ٹی ایم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان چاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب سونا گاچھی میں رہنے والی خواتین مالی بحران میں مبتلا ہوگئیں ہیں۔ مالی تنگی کے سبب وہ جرائم کی وارداتوں کو انجام دینے لگیں ہیں۔