اردو

urdu

By

Published : May 17, 2021, 10:30 AM IST

Updated : May 17, 2021, 12:43 PM IST

ETV Bharat / state

ناردا رشوت معاملے میں ترنمول کے چار رہنما گرفتار

سی بی آئی نے ریاستی وزیر فرہاد حکیم، مدن مترا، سبرتو مکھرجی اور شوبھن چٹرجی کو ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔

ناردا رشوت معاملے میں ترنمول کے چار رہنما گرفتار
ناردا رشوت معاملے میں ترنمول کے چار رہنما گرفتار

مغربی بنگال کی سیاست میں ایک بار پھر سے اس وقت افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا جب سی بی آئی کی ٹیم نے ترنمول کانگریس کے چار اعلی رہنما فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو گرفتار کرکے لے گئی۔

سی بی آئی ذرائع کے مطابق ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان تمام رہنماؤں کے خلاف سی بی آئی ساڑھے دس بجے بنگال کورٹ میں چارج شیٹ پیش کرے گی، ساتھ ہی سی بی آئی کلکتہ ہائی کورٹ میں بھی ان چاروں رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ پیش کر سکتی ہے۔

ویڈیو

اس دوران سی بی آئی کی ٹیم ترنمول کانگریس کے دو وزیر فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی اور رکن اسمبلی مدن مترا، سابق مئیر شوبھن چٹرجی کو نظام پیلس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں بیٹھا کر رکھی ہے۔سی بی آئی کے دفتر جانے سے پہلے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں. انہیں کچھ نہیں ہوگا. سی بی آئی انہیں گھر تک واپس پہنچائے گی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں سی بی آئی نے فرہاد حکیم، سبرتو مکھرجی، مدن مترا اور شوبھن چٹرجی سے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں تفتیش کے لئے اجازت مانگی تھی۔گورنر جگدیپ دھنکر نے اس وقت کہا تھا کہ ان چاروں سیاسی رہنماؤں کے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر سی بی آئی کو تفتیش کی اجازت دی گئی ہے۔

Last Updated : May 17, 2021, 12:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details