اردو

urdu

ETV Bharat / state

آسمانی بجلی کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک - تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

مشرقی بردوان ضلع کے گھوڑ گھر گرام میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چار لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر چار افراد ہلاک، ایک شدید طور جھلس گیا
آسمانی بجلی کی زد میں آکر چار افراد ہلاک، ایک شدید طور جھلس گیا

By

Published : Jun 6, 2021, 10:59 AM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں مانسون سے چند دنوں قبل ہی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

علی پور محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ آئندہ چند دنوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آکر چار افراد ہلاک، ایک شدید طور جھلس گیا

اسی درمیان مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور ضلع کے گھوڑ گھر گرام میں موسلادھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی جبکہ ایک شخص پوری طرح سے جھلس گیا۔

وہیں درگاپور تھانے کے ایک سینئر پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اس واقعے میں چار لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ایک شدید طور پر جھلس گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت رنجیت، گائلی، کشور، اروپ باگ اور ادھیر ملک کے طور پر ہوئی ہے، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت رنجیت گائن کے طور پر ہوئی ہے۔

مشرقی بردوان ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے اور زخمی ہونے والے شخص کو 50 ہزار روپے کے چیک دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا منصوبہ گھر گھر راشن کے تحت کھانے پینے کا سامان دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details