اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cylinder Blast in Kolkata: سلینڈر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے چار افراد شدید طور پر جھلسے - کولکاتہ خبر

سلینڈر پھٹنے کی گونج سے اقبال پور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ Cylinder Blast in Kolkata مقامی باشندوں کی اطلاع پر اقبال پور تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ 4 Of Family Injured As Cylinder Blast

سلینڈر پھٹنے
سلینڈر پھٹنے

By

Published : Feb 1, 2022, 12:41 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے پورٹ علاقہ اقبال پور کے ایک مکان میں سلینڈر پھٹنے سے Cylinder Blast in Kolkata ایک ہی فیملی کے چار افراد شدید طور پر جھلس گئے جن میں تین خواتین شامل ہیں. 4 of family injured as cylinder blast

سلینڈر پھٹنے کی پھٹنے کی گونج سے اقبال پور اور اس کے اطراف کے علاقوں میں سنسنی پھیل گئی۔ مقامی باشندوں کی اطلاع پر اقبال پور تھانے کی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

زخمیوں کو کولکاتا کے ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں چار میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

کولکاتا پورٹ ڈی سی جعفر اجمل نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب ساڑھے دس کے قریب پیش آیا جس سے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ بروقت کارروائی کے سبب حالات پر جلد قابو پا لیا گیا۔

کولکاتا پورٹ کے ڈی سی نے مزید کہا کہ زخمیوں کی شناخت سلطانہ بیگم، نفیس بیگم، مہرالنسا بیگم اور فیضان کے طور پر ہوئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ مکان کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ فورنسک کی ٹیم جانچ کر رہی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ یہ واقعہ کیسے اور کیوں پیش آیا؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details