اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں کورونا سے چار ڈاکٹرز ہلاک

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے ایک ہی دن میں چار ڈاکٹرز کی موت کو کسی بڑی آفت کی پیشنگوئی کی جانب واضح اشارہ بتایا ہے۔ فورم نے مزید کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

By

Published : May 15, 2021, 9:09 AM IST

ایک ہی دن میں چار ڈاکٹرز کی موت، کورونا کے 22 کے قریب نئے کیسز
ایک ہی دن میں چار ڈاکٹرز کی موت، کورونا کے 22 کے قریب نئے کیسز

ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے تمام اضلاع کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے۔

ریاستی حکومت اور محکمہ صحت کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ بنگال میں گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ حالات اتنے برے ہو چکے ہیں کہ کورونا سے مرنے کے بعد مریضوں کی لاشیں گھنٹوں گھنٹوں گھروں اور فلیٹوں میں پڑی رہ رہی ہیں۔ لاشوں سے بدبو پھیلنے کے بعد پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس اور میونسپلٹی کے اہلکار پہنچ کر لاشوں کو اپنے قبضے میں لےکر آخری رسومات ادا کرتے ہیں۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سبب ریاست میں چار ڈاکٹرز کی موت ہوگئی۔ اس پر مغربی بنگال ڈاکٹرز فورم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران کورونا وائرس کے سبب ایک ہی دن میں چار چار ڈاکٹروں کی موت کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

جنوبی کولکاتا کے ڈھکوریہ میں واقع آمری ہسپتال کے مشہور پیتھالوجی کے ماہر ڈاکٹر شبیر دتہ کی کورونا سے موت ہو گئی۔ ان کی موت پر طبی ماہرین نے تعزیت پیش کی۔ اپولو ہسپتال کے ڈاکٹر اتپل سین گپتا کی بھی کورونا سے موت ہو گئی۔ جو طبی شعبے کو دوسرا سب سے پڑا نقصان تھا۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران اب موت عمر دیکھ کر نہیں آ رہی ہے۔ مرشدآباد ضلع ہسپتال کے نوجوان ڈاکٹر سندیپ منڈل کی بھی 29 برس کی عمر میں موت ہوگئی۔

باراسات اسٹیٹ جنرل ہسپتال کے سابق ڈاکٹر ستیش گھٹک کی بھی کورونا وائرس کے سبب موت ہوگئی۔ ایک ہی دن میں ایک کے بعد دیگر چار ڈاکٹرز کی موت پر ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ویسٹ بنگال ڈاکٹرز فورم نے ایک ہی دن میں چار ڈاکٹرز کی موت کو کسی بڑی آفت کی پیشنگوئی کی جانب واضح اشارہ بتایا ہے۔ فورم نے مزید کہا کہ مغربی بنگال حکومت کو اس ضمن میں سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details