بیر بھوم:مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع کے ملر پور تھانے کے کھشین پور گاؤں میں اچانک بم پھٹنے سے چار بچے شدید طور پر زخمی ہو گئے۔بم دھماکے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملرپور تھانے کی پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور تفتیش شروع کر دی ۔زخمی بچوں کو بیر بھوم کے رامپورہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (رامپورہاٹ اسپتال) میں داخل کرایا گیا۔ زخمیوں کی شناخت ارمان شیخ،انعام الشیخ۔ ریحان شیخ اور سوہان شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ موقع سے دو تازہ بم پڑے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق تینوں بچے آج دوپہر گاؤں کے قریب ایک کھیت میں کھیل رہے تھے۔ کھیتی باڑی کے لئے پانی کا پمپ ہے۔ اس پمپ ہاؤس کی دیوار پر بم پڑے تھے۔ کھیلتے ہوئے ایک بچے کا پاؤں بم پرپڑا اور اچانک بم پھٹ گیا۔ بم دھماکے کی آواز سن کر گاؤں والے دوڑ پڑے۔ زخمی بچوں کو اٹھا کر رامپورہاٹ میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چار بچوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ باقی تین افراد کی ٹانگوں میں چوٹیں آئی ہے۔