پورے ملک کی پرائمری تعلیم کے معیار اور اس کی صورت پر مرکزی حکومت کے اکونومک ایڈوائزری کونسل کی جانب سے فہرست تیار کی جاتی ہے۔ ملک کی تمام ریاستوں کی پرائمری تعلیم کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ان کی کارکردگی کے مطابق فہرست جاری کی جاتی ہے۔
رواں برس اس فہرست میں تمام ریاستوں میں مغربی بنگال West Bengal Secured Top Position کو اول مقام ملا ہے۔
اس جائزے کے دوران دیکھا جاتا ہے کہ دس برس کے عمر کے بچوں میں خواندگی کی شرح کیا ہے۔ اس کا مقصد تمام طبقے کی تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہوتا ہے۔ کوورنا وبا نے متاثر کیا ہے لیکنٹیکنالوجی نے کچھ حد تک تعلیم تک رسائی میں ایک اہم رول ادا کیاہے۔