کولکاتا: آج شام ہی ملک کے کئی شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم بھوشن کے لیے نامزد کیا گیا، جس میں مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی بدھادیب بھٹاچاریہ کا بھی نام تھا۔ لیکن اس خبر کے عام ہونے کے بعد سابق وزیر اعلی مغربی بنگال بدھا دیب بھٹاچاریہ کا ایک بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہاکہ" اس سلسلے میں مجھ سے کسی نے رابطہ نہیں کیا گیا ہے، مجھے کچھ معلوم نہیں ہے۔ لیکن میں پدم بھوشن لینے سے انکار کرتا ہوں Buddhadeb Bhattacharya Refuses to Accept Padma Bhushan۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلی جیوتی باسو نے بھی بھارت رتن لینے سے انکار کر دیا تھا۔