مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور شھبندو ادھیکاری کے درمیان سیاسی جنگ جاری ہے۔ اب حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ شھبندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائی تیز ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شھبندو ادھیکاری جمعرات کو دہلی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں ایک تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہیں اس کے دوسرے دن 18 دسمبر کو ترنمول کانگریس شھبندو ادھیکاری دہلی میں واقع بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر جائیں گے۔ اسی دن بی جے پی میں شامل ہو جائیں گے۔
قیاس آرائی ہے کہ شھبندو ادھیکاری ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد امت شاہ کے ساتھ واپس کولکاتا آئیں گے۔
بتایا جا رہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ 19دسمبر کو دو روزہ دورے پر مغربی بنگال آ رہے ہیں۔ شھبندو ادھیکاری اپنے ہوم ٹاؤں مدنی پور ضلع میں امت شاہ کے ساتھ ایک اسٹیج پر نظر آ سکتے ہیں۔