ترنمول کانگریس کے سابق ڈپٹی مئیر پر غیر قانونی وصولی کا الزام
ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیجیت اچاریہ کا کہنا ہے کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کی سابق ڈپٹی مئیر تبسم آرا کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگیا ہے سابق ڈپٹی مئیڑ تبسم آرا وزیر فرہاد حکیم کو اپنا بھائی بتاکر رنگداری وصولی کرتی ہیں۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں بڑھتی جا رہی ہے۔
باغی رہنما شھبندو ادھیکاری کے ساتھ ناراضگی اور منانے کا کھیل ابھی چل ہی رہا تھا کہ اس درمیان آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ کے سربراہ اور رکن اسمبلی جتیندر تیواری دونوں پارٹی سے ناراض ہوگئے ہیں۔
اس دوران ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیجیت اچاریہ کا کہنا ہے کہ آسنسول میونسپل کارپوریشن کی سابق ڈپٹی مئیر تبسم آرا کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگیا ہے سابق ڈپٹی مئیڑ تبسم آرا وزیر فرہاد حکیم کو اپنا بھائی بتاکر رنگداری وصولی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ذمہ داری کے ساتھ ان پر الزام عائد کر رہا ہوں اس میں کوئی سیاست نہیں ہے، ترنمول کانگریس کی ریلی کو اسی وجہ سے بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز رکن اسمبلی جتیندر تیواری نے آسنسول کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لئے فنڈ جاری نہیں کرنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر فرہاد حکیم کو خط لکھا تھا۔
اس پر دونوں رہنماؤ کے درمیان لفظی جنگ بھی ہوئی تھی اس کے بعد رکن اسمبلی جتیندر تیواری کو منانے کے لئے کولکاتا طلب کیا گیا ہے۔